کراچی میں دودھ زائد نرخ پر فروخت، مسابقتی کمیشن نے نوٹس لے لیا

شہر قائد میں دودھ سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر فروخت ہونے کے سبب مسابقتی کمیشن نے ڈیری فارمرز کو طلب کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق شہری انتظامیہ اور سندھ حکومت کی غفلت اور سرکاری نرخ پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے پریشان کراچی کی شہریوں کیلئے ایک امید پیدا ہوگئی، مسابقتی کمیشن پاکستان نے کراچی میں دودھ کی زائد قیمت پر فروخت کا نوٹس لیتے ہوئے ڈیری فارمرز کی تمام نمائندہ تنظیموں کو 16نومبر کو طلب کرلیا۔