محمد رضوان کا ناقابل یقین کیچ، ویڈیو وائرل

راولپنڈی: زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں وکٹ کیپر محمد رضوان نے شاندار کیچ پکڑا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں وکٹ کیپر محمد رضوان نے چھلانگ لگا کر شاندار کیچ تھام لیا۔

فاسٹ بولر وہاب ریاض کی گیند پر محمد رضوان نے شاندار کیچ لیا، رضوان کے کیچ کی بدولت زمبابوین کھلاڑی سکندر رضا اپنی اننگز جاری نہ رکھ سکے اور پویلین واپس لوٹ گئے
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نیشنل ٹی ٹوینٹی کپ کے 23ویں میچ میں خیبرپختونخوا کی نمائندگی کرنے والے محمد رضوان نے سندھ کے خلاف ناقابل یقین کیچ پکڑا تھا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔

سندھ کی ٹیم کو اس وقت 12 گیندوں پر 28 رنز درکار تھے اور انور علی 33 رنز کے ساتھ کریزپر موجود تھے، رضوان کے کیچ کی بدولت سندھ کی ٹیم کو دھچکا لگا تھا