نجی بینک مینیجر کی خاتون اسٹاف ممبر کے ساتھ جنسی ہراسگی کی ویڈیو وائرل

نجی بینک مینیجر کی خاتون اسٹاف ممبر کے ساتھ جنسی ہراسگی کی ویڈیو وائرل۔سوشل میڈیا پر نجی بینک کے مینجر عثمان گوہر کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ بینک کی ایک خاتون سٹاف ممبر کو جنسی ہراسگی کا شکار بنا رہے ہیں ۔ویڈیو میں بینک مینیجر کی شکل نمایاں ہے سوشل میڈیا پر مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ایف ٹین اسلام آباد میں واقع نجی بینک کے اس بینک منیجرکے خلاف فوری طور پر ایکشن لیا جائے ۔


پاکستان میں جنسی ہراسگی کے واقعات میں کمی نہیں آرہی سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہونے کے بعد عوام کا مطالبہ بڑھ رہا ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت ایکشن لے جائیں ۔دفاتر میں کام کرنے والی خواتین اپنی بدنامی کے ڈر سے ایسے مرد افسران کی شکایت سے ڈرتی ہیں اور گھبراتی ہیں اور کئی خواتین کام چھوڑ کر گھر بیٹھ چکی ہیں ۔