سبی میں سیلابی ریلہ

سبی میں سیلابی ریلے کے باعث یونین کونسل مل کے بیشتر دیہات سیلابی پانی میں ڈوب گئے، ہزاروں ایکڑ پر کھڑی گندم اور ٹیوب ویلز کو سیلابی پانی بہا کر لے گیا۔ بھنورا حفاظتی ٹوٹنے سے سیلابی پانی گائوں مل گورگیج میں داخل ہو گیا. سیلابی پانی نے گائوں چاچڑ، کوٹ صالح محمد مری، سلطان کوٹ۔ مل چانڈیہ میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے۔ یونین کونسل مل کے 32 دیہاتوں کا سبی شہر سے زمینی رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔ متاثرین کو خوراک اور پینے کی صاف پانی کی شدید قلت کا سامنا۔ تحصیل لہڑی میں سیلابی پانی نے تباہی پھیلا دی ہے۔ بیشتر دیہات میں پانی داخل ہو چکا ہے۔ لوگ محفوظ مقام کی جانب منتقل ہو رہے۔ متاثرہ علاقوں میں سیلابی پانی نے روڈوں کو بہہ کر لے گیا۔ تحصیل لہڑی کا بلوچستان سے زمینی رابطہ منقطع ہوچکا ہے۔ علاقے میں خوراک اور پینے کے صاف پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔ لوگ بے یار و مدد گار کھولے آسمان تلے حکومتی امداد کے منتظر ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں