وزیراعظم 21 نومبر کو پاک چائنہ اکنامک کوریڈور رشکئی کا سنگ بنیاد رکھیں گے

وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے وزیراعظم عمران خان 21 نومبر کو پاک چائنہ اکنامک کوریڈور رشکئی کا سنگ بنیاد رکھیں گے جبکہ پشاوراسلام آباد موٹروے پر جلسہ منعقد کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم جلسےسےایک روزپہلےنوشہرہ میں تحریک انصاف کا پاورشوہوگا، 21 نومبرکو وزیراعظم عمران خان کا پشاور اسلام آباد موٹر وے پر جلسہ ہوگا، پی ڈی ایم پشاورمیں جبکہ میں اکیلاہی نوشہرہ میں جلسہ کروں گا۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاک چائنہ اکنامک کوریڈوررشکئی کاسنگ بنیادرکھیں گے، یہ کوریڈور نہ صرف ضلع نوشہرہ بلکہ پورے خیبر پختونخوا کے لیے گیم چینجر ثابت ہو گا اور لاکھوں نوجوان کو روزگار ملے گا

ستمبر میں وزیر اعظم ہاؤس میں رشکئی خصوصی اقتصادی زون کی ترقی کے معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا تھا سی پیک منصوبے اب صرف مواصلات تک محدود نہیں رہے ہیں، پاکستان کو ترقی کے لیے اپنی صنعتوں کو ترقی دینا ضروری ہوگا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ رشکئی اقتصادی زون خیبر پختون خوا کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا، سی پیک کے تحت فیصل آباد کے بعد رشکئی دوسرا خصوصی اقتصادی زون ہوگا

Courtesy Ary news