LU بسکٹس کا 2007 سے فرانس یا کسی فرانسیسی کمپنی سے کوئی تعلق نہیں


LU بسکٹس کا2007 سے فرانس یا کسی فرانسیسی کمپنی سے کوئی تعلق نہیں، کانیٹینینٹل بسکسٹس لمیٹڈ گزشتہ کئی سال سے سکھر میں روزگار کا سب سے بڑا ذریعہ مانا جاتا ہے، غلط خبروں سے لوگ غیر ارادتاً کئی ہزار پاکستانیوں کی ملازمت خطرے میں ڈال رہے ہیں، تفصیلات کے مطابق فرانس میں کی گئی گستاخی رسول کی پاکستان سمیت پوری دنیا کے مسلمانوں نے ناصرف مذمت کی ہے بلکہ فرانسیسی پروڈکٹس کا بائیکاٹ بھی کیا ہے۔ یہاں یہ بات بھی یاد رکھنا ضروری ہے کہ کوئی خبر یا اطلاع بنا کسی تصدیق کے کسی تک پہنچانا بھی ایک سنگین جرم ہے اور اکثر اس جرم کو ہم میں سے کئی لوگ کرتے نظر آتے ہیں۔ بنا تصدیق خبریں اور عوام میں انتشار پھیلانے سے ہم اپنا اور ملک کا بہت نقصان کردیتے ہیں۔ اس ضمن میں اس بات کا بھی خیال رکھنا ضروری ہے کہ ہم اپنے پیارے نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کو مدِ نظر رکھیں ، جس میں ایک اہم بات یہ بھی ہے کہ بغیر تصدیق کسی خبر کو آگے نہیں بڑھانا چاہیے۔ کانٹینینٹل بسکٹس لمیٹڈ کی مِلکیت اور رجسٹریشن پاکستان کی ہے اور اس میں حصص رکھنے والوں کی اکثریت بھی پاکستانیوں کی ہے جبکہ اس کی اقلیت مونڈلیز انٹر نیشنل کے پاس ہے جو کہ ایک امریکی کمپنی ہے۔ کرافٹ فوڈز جو کہ (اب کی مونڈلیز انٹر نیشنل) نے 2007 میںعالمی سطح پر LU برانڈ کو مکمل طور پر

خریدا۔ جس کے بعدسے یہ دنیا بھر میں فرانسیسی کمپنی کی بجائے مونڈلیز انٹرنیشنل کی ملکیت میں شمار ہو گیا۔LUبرانڈ کا نہ ہی فرانس اور نہ ہی کسی فرنچ کمپنی سے کوئی تعلق ہے۔ اس سلسلے میںہمارے پیارے رسول ِ کریمﷺکی شان میں کیے جانے والے گُستاخانہ فعل اور مسلمانوں کے خلاف فرانسیسی پروپیگنڈے کی پُرزور مذمت کی اورکمپنی نے اسلامی نظریاتی کونسل سے بھی رابطہ کیا ہے، جنہوں نے رہنمائی کے لیے ڈاکٹر عزیز الرحمٰن سے درخواست کی،جو کہ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میںڈپارٹمنٹ آف لاء اینڈ شریعہ کے چیئرمین ہیں اور انٹلیکچوئل پراپرٹی لا ز کے ماہر پی ایچ ڈی ہیں۔کمپنی کی وضاحت کو ناصرف علمائے کرام نے بلکہ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے اعلیٰ مفکر نے سارے دستاویزات کی تصدیق کے بعد تسلیم کیا۔ کانٹینینٹل بسکٹس لمیٹڈ کا سکھر میں بسکٹ پلانٹ ہے جہاں مقامی طور پر بسکٹس تیار کیے جاتے ہیں۔ اس بسکٹ پلانٹ میں تین ہزار سے زائد افراد ملازمت کرتے ہیں اور گزشتہ کئی سال سے سکھر میں روزگار کا سب سے بڑا ذریعہ مانا جاتا ہے ، کانٹینینٹل بسکٹس لمیٹڈ نے شہر کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے تعلیم، انفرااسٹرکچر اور متعدد ملازمتیں فراہم کرنے کے لیے سرمایہ کاری کی ہے۔ مجموعی طور پر کانٹینینٹل بسکٹس لمیٹڈ ہزاروں پاکستانی خاندانوں کے لیے ذریعہ معاش فراہم کر رہا ہے جبکہ غلط خبریں پھیلائے جانے کی وجہ سے لوگ غیر ارادتاً ہمارے کئی ہزار پاکستانیوں کی ملازمت اور اُن کے تحفظ کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ اسی لیے یہ ضروری ہے کہ بائیکاٹ کی جانے والی اشیاء اور کمپنیز کی پہلے مکمل طور پر تصدیق کرلی جائے۔ تمام تر تفصیلات کو مدِنظر رکھتے ہوئے یہ نظر آتا ہے کہ کانٹینینٹل بسکٹس لمیٹڈ کا2007 کے بعد فرانس یا کسی فرانسیسی کمپنی سے کوئی تعلق نہیں، اچھے مسلمان کا فرض نبھاتے ہوئے ہمیں کسی بھی قسم کی غلط خبر کو پھیلانے اور اپنے ہم وطن پاکستانی بھائیوں کا نقصان کرنے سے گُریز کرنا چاہئے۔
———–jang–news—-
https://jang.com.pk/news/841533?_ga=2.121295884.529102419.1604731142-1298033814.1604731142