ڈاؤ یونیورسٹی میں غیرتدریسی عملے کا احتجاج جاری

ڈاؤ یونیورسٹی کے ملازمین کا 9روز بھی احتجاج جاری رہا۔ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں غیرتدریسی عملے کو ہیلتھ کیئر الاؤ نس دینے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔ وائس چانسلر پروفیسر سعید قریشی کا کہنا ہے کہ دیگر مطالبات پر بھی قوانین کے مطابق غور کیا جائے گا۔ دریں اثناءجوائنٹ ایکشن کمیٹی کےرہنمائوں نے کہا ہے کہ متعدد مطالبات پر انتظامیہ واضح جواب نہیں دے رہی، تمام مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا
———jang—news—
https://jang.com.pk/news/841398?_ga=2.92909721.529102419.1604731142-1298033814.1604731142