گلگت بلتستان نومبر، وفاق میں جنوری میں ہماری حکومت بنے گی، بلاول

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں نومبر اور وفاق میں جنوری میں ہماری حکومت بنے گی۔

ہر طبقہ کٹھ پتلی حکومت کی پالیسیوں سے پریشان، سلیکٹڈ وزیراعظم نے تبدیلی کے نام پر تباہی مچائی ہوئی ہے، گلگت بلتستان میں نومبر اور وفاق میں جنوری میں پیپلزپارٹی کی حکومت بنے گی۔

گلگت بلتستان کے پہاڑوں اور دریاؤپریہاں کے عوام کا حق ہے اور میں چاہتا ہوں کہ گلگت بلتستان کے عوام کو حق حاکمیت بھی ملے اور حق ملکیت بھی، عوام یہاں کی معدنیات کے مالک ہیں۔

دیا میر کے علاقے گوھرآباد میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ دیا میر بھاشا ڈیم کا فائدہ بھی پہلے مقامی لوگوں کو ملے، ملازمتوں کا پہلا حق بھی مقامی لوگوں کا ہے۔

آصف علی زرداری نے جب سی پیک کی بنیاد رکھی تو انکا مقصد یہ تھا کہ اس کےثمرات گوادر اور گلگت بلتستان کے عوام کو ملیں کیونکہ سی پیک کی بنیاد گلگت بلتستان کی وجہ سے ہے