گلگت بلتستان کے پہاڑوں اور دریاﺅپر گلگت بلتستان کے عوام کا حق ہے- بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے پہاڑوں اور دریاﺅپر گلگت بلتستان کے عوام کا حق ہے اس لیئے میں حق ملکیت اور حق حاکمیت کی بات کرتا ہو۔ اور چاہتا ہوں کہ گلگت بلتستان کے عوام کو حق حاکمیت بھی ملی اور حق ملکیت بھی یہاں کی معدنیات کے مالک ہیں۔دیا میر کے علاقے گوھرآباد میں کارنر میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیا میر بھاشا ڈیم کا فائدہ بھی سب سے پہلے مقامی لوگوں کو ملے ملازمتوں کا پہلا حق بھی یہان کے مقامی لوگوں کا ہےجس طرح سندھ کے علاقے تھر میں بھی ملازمتوں کا پہلا حق وہاں کے باشندوں کو دیاگیا ہے چاہے وہ ڈاکٹر ہوں یا انجنیئر یا مزدور اب سب کو سب سے پہلے روزگار فراہم کیا گیاہے وہاں کے لوگوں کو ہے سب سے پہلی فوائدہ مل رہا ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے جب سی پیک کی بنیاد رکھی تو ان کا مقصد یہ تھا کہ سی پیک کہ ثمرات سب سے پہلے گوادر اور گلگت بلتستان کے عوام کو ملیں ۔ کیوں کہ سی پیک کی بنیاد ہے گلگت بلتستان کی وجہ سے ہے میں یہاں کے عوام سے وعدہ کرتا ہوں کہ عوام کو سب سے پہلے ملی۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہماری خاندان اور پیپلزپارٹی کا رشتہ عوام کے ساتھ 3 نسلوں سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیسے گلگت بلتستان کے عوام نے شہید ذوالفقارعلی بھٹو کا ساتھ دیا تو راج گیری اور ایف سی آر کا خاتمہ ہویا، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا ساتھ دیا تو اپ کو جہموری آزادی ملے اور صدر آصف علی زرداری کا ساتھ دیا تو آپ کو اپنے اسمبلی اور وزیراعلی منتخب کر نے کا حق ملا بلکل اسی طرح اپ میرا ساتھ دیں۔ 15 نومبر کو شہیدوں کی پارٹی پیپلزپارٹی کا ساتھ دیں بھرپور مینڈیٹ دین میں آپ کو حق ئے حاکمیت بھی دونگا ،حق ئے روزگار اور حق ئے ملکیت بھی انشاء اللہ 15 نومبر کو یہاں پر شہید ون کی پارٹی کی حکومت بنے گے اور جنوری میں کٹھپتلی کی حکومت بھی ختم ہو جائے گی۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کہ انشائ اللہ وفاق میں بھی پیپلز پارٹی کی حکومت بنے گے تو قانون سازی کریں گے تاکہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بھی آپ کی اپنی نمائندگی ہو۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ میں جس طرح بینظیر مزدور کارڈز جاری کیئے گئے ہیں 15 نومبر کہ بعد گلگت بلتستان میں بھی بینظیر مزدور کارڈز جاری کیئے جائیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جس طرح سندھ میں دل گردوں اور جگر کے لیئے مفت اسپتالین قائم کی گئے ہیں میرا گلگت کہ عوام سے وعدہ ہے کہ ایسے ادارے کھڑی کاروں گا تا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو دور جانا نا پڑے موجودہ حکومت تنقید کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم نے تبدیلی کے نام پر تباہی مچائی ہوئی ہے ہر طبقہ کٹ پتلی حکومت کی پالیسیوں سے پریشان ہے جب کسان اپنی حقوق اور اپنے ساتھ ناانصافیوں کہ خلاف احتجاج کرتے ہیں تو ان پر لاٹھیاں برسائے جاتے ہیں وحشیانہ تشدد کی وجہ سے ایک کسان بھائی شہید ہوجاتا ہے جب کہ کٹھپتلی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف سرکاری ملازمین اسلام آباد میں سراپا احتجاج ہیں وہ احتجاج عمران خان کو نا دکھائی دیتا ہے نا سنائی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں میں 150 فیصد جب کہ وطن کا دفاع کرنے والے افواج پاکستان کے جوانوں کی تنخواہیں میں 175فیصد اضافا کیا تا کہ ان کے خاندان معاشی مشکلات کا سامنا نا کریں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گلگت بلتستان کے سرکاری ملازمین اور پینشنرز پریشان نہ ہوں پیپلزپارٹی کی حکومت بنے گے تو ان کی پینشن اور تنخواہ میں اضافا کرے گی ۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وفاق میں اقدار میں آنے کے بعد گلگت بلتستان کی خواتین کے لیئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کارڈ میں رکارڈ اضافا کیا جائے گا تا کہ خواتین کو بھی معاشی حق ملے۔ اس موقع پر 15 دیامیر 1کہ امیدوار بشیر احمد خان سیدنیر حسین بخاری قمرزمان کائرہ ڈاکٹر نفیسہ شاہ حسین مرتضی شاہین کوثر ڈار اور سعدیہ دانش بھی ان کے ہمراہ تھے