تھانہ بلال کالونی کا گٹکا ماوا سپلائروں پر تابڑتوڑ کارروائیوں کا سلسہ جاری


تھانہ بلال کالونی کا گٹکا ماوا سپلائروں پر تابڑتوڑ کارروائیوں کا سلسہ جاری

تھانہ بلال کالونی کی پولیس نے افسران بالا کے احکامات کی روشنی میں ھیڈ محرر مشتاق کی سرپرستی میں گٹکا ماوا سپلائی کرنے والے دو سپلائر گرفتار

دونوں سپلائرز کو الگ الگ کارروائیوں کے دوران قانون کی گرفت میں لایا گیا

گرفتار شدہ سپلائرز میں نذیر کو نیو کراچی سیکٹر فائیو جے سے گرفتار کیا گیا جو کہ رکشے میں گٹکا ماوا سپلائی کیا کرتا تھا

نذیر کے پاس سے 523 ماوے اور ایک عدد رکشہ پولیس نے تحویل میں لے لیا

ملزم نذیر پر انسداد گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت ایف آئی آر نمبر 378/2020 درج کرلی گئی

اشرف کو نیو کراچی سیکٹر فائیو ای سے گرفتار کیا گیا اور اس کے پاس سے 30 سے ماوے برآمد ہوئے

ملزم اشرف پر ایف آئی آر نمبر 377/2020 انسداد گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت درج کرلی گئی

ھیڈ محرر مشتاق پنھور کا کہنا ہے کہ منشیات ایک لعنت ہے جو بھی اس گھناونے کام میں ملوث ہوگا اسے قانون کی گرفت میں لایا جائے گا، قانون سے کوئی شخص بالاتر نہیں اور کسی کو تھانے کی سرپرستی حاصل نہیں

عوام نشاندھی کرے پولیس کارروائی کرے گی۔

شاھد حسین پنھور
*روزنامہ معیار *