چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سانحہ ہزار گنجی کے لواحقین سے ملاقات کے لئے کوئٹہ پہنچ گئے

کراچی – سندھ مشیر اطلاعات قانون و اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سانحہ ہزار گنجی کے لواحقین سے ملاقات کے لئے کوئٹہ پہنچ گئے ہیں بلاول بھٹو زرداری نے ہمیشہ دہشتگردی اور بزدل دہشتگردوں کی مذمت کی ہے خان صاحب! لیڈر بلاول بھٹو جیسے ہوتے ہیں قربانی دینے والوں کو ہی شہداء کا احساس ہوتا ہے بلاول بھٹو زرداری نے درست کہتے ہیں کہ قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں ہوا بلاول بھٹو زرداری اس ملک کا روشن مستقبل ہے۔ بلاول بھٹو زرداری ہی ملک کو مسائل اور دہشتگردی سے نجات دلائینگے۔ سلیکٹڈ حکمرانوں کے پاس پالیسی اور ٹیم کا فقدان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں