عائشہ خان کو کس کی یاد ستانے لگی؟

شادی کے بعد شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی پاکستان کی سابقہ اداکارہ عائشہ خان کا اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہنا ہے کہ اُنہیں اداکارہ مِنا طارق کی شدید یاد آرہی ہے۔

سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک نہ رہنے والی سابقہ اداکارہ عائشہ خان نے سینئر اداکارہ روبینہ اشرف کی بیٹی مِنا طارق کی سالگرہ کے موقع پر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مِنا طارق کے ہمراہ یادگار تصویر پوسٹ کی ہے۔
عائشہ خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں مِنا طارق سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’میری منِز کو سالگرہ بہت مبارک ہو۔‘

سابقہ اداکارہ نے لکھا کہ’میری ہر بات سمجھے والی اور خوش مزاج مِنا میں تُم سے بہت محبت کرتی ہوں۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’مِنا آج تمہاری اس خوشی کے موقع پر میں تمہیں بہت یاد کر رہی ہوں۔
عائشہ خان کی پوسٹ پر جہاں مداح مِنا طارق کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کررہے ہیں تو وہیں مداح سابقہ اداکارہ سے یہ شکوہ بھی کر رہے ہیں کہ وہ سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک کیوں نہیں رہتی ہیں اور اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ مداح عائشہ خان کی زندگی سے متعلق ہر خبر سے آگاہ رہنا چاہتے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل عائشہ خان نے اپنی بیٹی ماہ نور کی پہلی سالگرہ منائی تھی جس کی تصویریں اُنہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ایک طویل پیغام بھی جاری کیا تھا۔
انہوں نے کہا تھا کہ 12 ربیع الاول کو دنیا میں آنے والی ماہ نور کی سالگرہ کی تقریب کا اہتمام نانا، نانی نے کیا، جس کا ہمیں بالکل اندازہ نہیں تھا۔

عائشہ خان کا کہنا تھا کہ 12 ربیع الاول میرے اور عقبہ کیلئے ہمیشہ یادگار اور اسپیشل رہے گا کیونکہ اللّٰہ نے ہمیں اس روز ایک قیمتی تحفے سے نوازا۔
واضح رہے کہ 15 اپریل 2018 کو عائشہ خان اور میجر عقبہ ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے جس میں عزیز و اقارب سمیت قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔

اُن کے ہاں گزشتہ سال 12 ربیع الاول کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اُنہوں نے ’ماہ نور‘ رکھا۔
دوسری جانب اُن کے شوہر میجر عقبہ پہلے پاکستانی ملٹری آفیسرہیں جنہوں نے آر ایم اے ایس میں پلاٹون کمانڈر کی حیثیت سے فرائض انجام دیئے اور اعزازی تلوار بھی جیتی