سندھ انفارمیشن کی ایکریڈیشن کارڈ کمیٹی نے سال 2018 کی پالیسی کے مطابق کارڈ بنانے پر اتفاق کر لیا ہے

کارڈ کمیٹی کا اجلاس منگل کو سیکریٹری اطلاعات عمران عطا سومرو کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ڈائریکٹر انفارمیشن زینت جہاں، شمس کیریو، مقصود یوسفی، کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز فاران، سالک مجید، قاضی آصف، احمد ملک، طاہر حسن خان، ایوب شیخ اور سعید خاور ۔ رفعت سعید دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں کارڈ بنانے کا معاملہ تفصیلی طور پر ڈسکس کیا ۔اور فیصلہ کیا گیا کہ سال 2018 کی پالیسی کے مطابق تمام صحافیوں بشمول کاپی ایڈیٹر، اسائمنٹ ایڈیٹر، سب ایڈیٹرز اور نیوز ایڈیٹرز کے کارڈ بنائے جائیں گے۔ اجلاس کے شرکاء نے اس مسئلہ کے حل پر سیکرٹری اطلاعات اور ڈائریکٹر انفارمیشن کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اجلاس کے منٹس آئندہ تین دن میں بنا کر تمام کمیٹی ممبران کی منظوری کے بعد جاری کئے جائیں گے۔ جس کے بعد کارڈ بنانے کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں