دھمکیاں دینے والا اب جاتا نظر آرہا ہے، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ دھمکیاں دینے والا اب جاتا نظر آرہا ہے اور اسے آخری دھکا گلگت بلتستان کے عوام دیں گے ، عوام لوٹوں کو ووٹ نہ دیں ان کا گھیراؤ کریں ۔ اسکردو کے علاقے گمبہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک کروڑنوکریوں کاوعدہ کیاگیا،کیا ایک بھی نوکری ملی؟کیا 50لاکھ گھروں میں سے کوئی ایک گھربھی بنا؟،کچھ دنوں پہلے گلگت آکرصوبہ بنانیکااعلان کیا گیا ،صوبہ بنانے کا اعلان جھوٹ اورفریب ہے اور اس چالاکی کو گلگت کے عوام بخوبی جانتے ہیں،کسی کے صرف اعلان کرنے سے صوبہ نہیں بن جاتا،گلگت بلتستان کو صوبہ نوازشریف ہی بنائیں گے، جھوٹے وعدے کرنیوالے کو گھر پہنچا کر آنا ہے، انکو پریشانی بلا وجہ نہیں، آخری دھکا گلگت کے عوام لگائیں گے ، نواز شریف نے اگر عوام کو سڑکیں اور یونیورسٹیاں دیں تو وہ آپکا حق ہے