عامر لیاقت اور ان کی اہلیہ طوبی عامر بھی کرونا میں مبتلا

عامر لیاقت اور ان کی اہلیہ طوبی عامر بھی کرونا میں مبتلا


عامر لیاقت اور ان کی اہلیہ کے ٹیسٹ پازیٹیو آئے ہیں
———————————————
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 17 مریض انتقال کرگئے جبکہ556 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 233 مریض صحتیاب ہوئے ہیں ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11530نمونوں کی جانچ کی گئی جس کےنتیجے میں 556نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں اب تک 1693488ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں اور 148343کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج مزید233مریضوں کے صحتیاب ہونے سے صحتیاب افراد کی تعداد 139866 ہوگئی ہے جوکہ بحالی کی 95 فیصد شرح کو ظاہر کرتاہے ۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ آج اس وبا سے مزید17مریض زندگی کی بازی ہار گئے جس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 2664 ہوگئی ہے جو کہ شرح اموات کی 1.8 فیصد بنتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت 5813 مریض زیر علاج ہیں جن میں 5534مریض گھروں میں ، 4 آئسولیشن سینٹرز میں اور 275مریض مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔انہوں نے کہا کہ 201 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 30 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبہ کے 556کورونا کیسز میں سے416نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی 170 ،ضلع جنوبی163، ضلع وسطی 43 ،ضلع کورنگی 17 ، ضلع ملیر 15 اور ضلع غربی میں سے8 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اسی طرح حیدرآباد20، قمبر اورشہید بینظیرآباد12-12 ،جامشورو11 ، ٹنڈومحمد خان اور ٹھٹھہ 8-8 ،سانگھڑ7، میرپورخاص6 ،بدین 4،سکھر، ٹنڈوالہیار اور عمرکوٹ5-5 ،دادو، جیکب آباد اور خیرپور2-2،گھوٹکی اور شکارپور3-3 ،لاڑکانہ، مٹیاری، نوشہروفیروز اور سجاول میں سے1-1 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے صوبہ سندھ کے عوام کو تنبیہ کی کہ وہ ایس او پیز پر عمل کریں کیونکہ یہ وائرس ایک بار پھر تیزی سے پھیل رہا ہے ۔