سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کی راہ میں پیپلزپارٹی کے ایم این اے سید آغا رفیع اللہ رکاوٹ بن گئے

سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں لانڈھی انڈسٹریل ایریا کے علاقے میں کئی ڈی اے اسکیم نمبر 3 کے پلاٹ پر قائم ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے لیے کیا جانے والا آپریشن پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ نے رکوا دیا ۔ اینٹی انکروچمنٹ کارروائی کے لیے کے ڈی اے کا متعلقہ عملہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر کے 15 تاریخ کو موقع پر پہنچا اور ناجائز تجاوزات کو ہٹانے کی کارروائی کا آغاز کیا لیکن پیپلزپارٹی کے ایم این اے اگر فی اللہ اپنے کارکنوں اور علاقے کے لوگوں کے ساتھ وہاں پہنچ گئے اور کارروائی میں رکاوٹ ڈال کر اینٹی انکروچمنٹ کام رکوا دیا ۔اراضی پر غیر قانونی قبضہ کرنے والوں نے ایم این اے اگر رفیع اللہ کی مداخلت پر ان کا خیر مقدم کیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے ۔مذکورہ اراضی کے مالکان نے سپریم کورٹ اور انتظامیہ سے اپیل کی ہے عدالتی احکامات کی راہ میں رکاوٹ بننے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے اور علاقے سے غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کا صفایا کیا جائے ۔کے ڈی اے کے انٹی انکروچمنٹ سٹاف کو متعلقہ اداروں کی جانب سے تحفظ اور ضروری مطلوبہ مشینری فراہم کی جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں