رونالڈو کو اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کی مخالفت کا سامنا ہے، سابق اطالوی کھلاڑی کا انکشاف

اٹلی کے سابق کھلاڑی نے یووینٹس کے اسٹار پلیئر کرسٹیانو رونالڈو کو ایک کم علم کھلاڑی قرار دے دیا۔

یووینٹس کے سابقہ کھلاڑی پاسکوئیل برونو نے رونالڈو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پرتگالی سپر اسٹار کو کھیلتے دو سال گزر گئے مگر انھیں اطالوی زبان نہیں آئی، انھیں اس دوران اطالوی زبان سیکھنی چاہیے تھی۔

اپنی بات کو واضح کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اطالوی زبان سیکھ کر وہ اپنے نئے گھر کی ٹیم میں باعزت طریقے سے کھیلتے
ان کا کہنا تھا کہ ابھی رونالڈو کو اپنے ہی ساتھیوں سے مخالفت کا سامنا ہے، وہ اٹلی کی عزت نہیں کرتے۔

سابق اٹالین پلئیر نے یہ بھی دعویٰ کردیا کہ کرسٹیانو رونالڈو کو اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کی مخالفت کا بھی سامنا ہے۔

پاسکوئیل برونو نے رونالڈو کو ’Ignorant‘ کے طور پر نشان زد کیا ہے۔