گلگت بلتستان کی انتخابی مہم میں تیزی ۔عوام کا جوش و خروش بڑھ گیا ۔سینئر صحافی ارباب چانڈیو بھی کوریج کے لئے گلگت بلتستان پہنچ گئے ۔

گلگت بلتستان کی انتخابی مہم میں تیزی ۔عوام کا جوش و خروش بڑھ گیا ۔سینئر صحافی ارباب چانڈیو بھی کوریج کے لئے گلگت بلتستان پہنچ گئے ۔ارباب چانڈیو کا شمار سینئر صحافیوں اور اچھے سیاسی تجزیہ نگاروں میں ہوتا ہے وہ اور ملک کے دیگر نامور صحافی گلگت بلتستان کے تاریخی انتخابات کی کوریج کے لئے وہاں پر موجود ہیں ارباب چانڈیو اے آر وائی ٹی وی کے لیے انتخابی مہم کی کوریج کے لیے گلگت بلتستان پہنچے ہیں وہ سیاستدانوں سے قریبی روابط رکھتے ہیں ۔


گلگت بلتستان کی انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزرا بھی گلگت بلتستان کے دورے کر چکے ہیں ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی دھنوں سے وہاں پر خود موجود ہیں اور بڑے بڑے جلسے کر چکے ہیں ان کے جلسوں میں عوام کی بڑی تعداد میں شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ پیپلزپارٹی گلگت بلتستان میں آج بھی مقبول ہے ۔
دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نواز شریف اور سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور دیگر رہنما بھی گلگت بلتستان میں انتخابی مہم پر پہنچ چکے ہیں اور وہاں ان کے بڑے بڑے جلسوں کا آغاز ہوگیا ہے اور آنے والے دنوں میں گلگت بلتستان کی انتخابی مہم اور اہم رہنماؤں کے خطاب سے مزید اہم اعلانات اور انکشافات متوقع ہیں