بریسٹ کینسر سے بچاؤ کیلئے کونسلنگ، عیسیٰ لیبارٹری اور پنک پاکستان میں معاہدہ


خواتین کوبریسٹ کینسر سے بچانے کے لئے کونسلنگ کی ضرورت ہے یہ بات سی ای او پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ نے ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری اور پنک پاکستان کے درمیان ایم او یو سائن کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر صدر پنک پاکستان ڈاکٹر ذبیدہ قاضی،لبنیٰ سلیم،آمنہ کریم بھی موجود تھے پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ نے کہاکہ ڈاکٹرعیسیٰ لیبارٹری کی جانب سے بریسٹ کینسر سے متعلق تمام ٹیسٹ ایک ہفتے تک فری کئے جائیں گے، ملک کی 70 فیصد سے زائد آبادی دیہی علاقوں میں رہتی ہے جہاں پر صحت کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے خواتین کو مشکلات کا سامنا ہے اور خصوصاََ خواتین کے امراض کے علاج کے لئے لیڈی ڈاکٹر ز دستیاب نہیں ہیں، ڈاکٹر ذبیدہ قاضی نے کہ پاکستان میں بریسٹ کینسر پر قابو پانے کے لئے ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری اور پینک پاکستان سر گرم ہیں ، پاکستان میں ہر سال بریسٹ کینسر کے90ہزار کیسز رپورٹ ہوتے ہیں جس میں سے تقریباََ 40ہزار خواتین جان کی بازی ہار جاتی ہیں، اس کی روک تھا م کے لئے خواتین کے ساتھ مردوں میں بھی آگاہی ضروری ہے۔