بلاول کا الو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک ویڈیو انٹرویو میں جو شعر پڑھا اور الو کا ذکر کیا وزیراعظم عمران خان اور ان کی کابینہ کے اراکین اس بارے میں بات کرنے سے ہچکچا رہے ہیں بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا ہر شاخ پہ الو بیٹھا ہے ۔
پی ٹی آئی جو آجکل بلاول بھٹو کہ ہر بیان ہر تقریر پر بھرپور جواب دیتی ہے اور کوشش کرتی ہے کہ اس کا بھرپور جواب دیا جائے تاہم آلو کی بات پر وزیراعظم عمران خان اور ان کی کابینہ کے ارکان مکمل خاموش ہیں لگتا ہے کہ وہ بلاول کے الو والے بیان کو یا تو اہمیت نہیں دے رہے ہیں یا پھر وہ خود کو اس معاملے سے دور رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔
بلاول بھٹو زرداری نے اپنے نانا ذوالفقار علی بھٹو کی طرح اپنی بذلہ سنجی کا مظاہرہ کیا ہے اور اپنے مخالفین کو چیلنج کیا ہے کہ وہ ان کے انداز میں سیاسی بات کر کے دکھائیں زوالفقارعلی بھٹو عموما اپنے انٹرویو اور بیانات میں اس طرح کی باتیں کرکے اپنے مخالفین کو حیران کرتے تھے بھٹو نے کی موقع پر اس طرح کی باتیں کرکے نہ صرف اپنے مخالفین کو حیران اور پریشان کردیا تھا بلکہ اپنے چاہنے والوں اور حامیوں کو گل و گلزار کر کے ان کی حوصلہ افزائی کی تھی تاکہ وہ مخالفین کو ان جملوں سے جواب دے کر انہیں لاجواب کردے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں