وزیراعظم عمران خان کے تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کے بیان کا خیر مقدم۔ سکولزدوبارہ بند نہیں ہوں گے: کاشف مرزا

وزیراعظم عمران خان کے تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کے بیان کا خیر مقدم۔ سکولزدوبارہ بند نہیں ہوں گے: کاشف مرزا صدرآل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کاواضح پیغام

اقوامِ متحدہ،یونیسف، یونیسکواورعالمی بنک کی ایڈویزری کےمطابق کورونا کے خدشات میں بھی سکولزو کالجز کھلے رکھے جائیں،بند کرنے سے نقصانات زیادہ ہیں: کاشف مرزا

کوویڈ میں 7.5کروڑطلباءکی تعلیم کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے: کاشف مرزا

کورونا وائرس کی آڑ میں تعلیمی اداروں میں قبل از وقت سرما کی تعطیلات کی تجویزمسترد: کاشف مرزا

ونٹر ایریامیں سیشن دسمبر میں ختم ہو جائیگا، وقت کی قلت کی وجہ سےموسم سرما کی تعطیلات نہیں ہونگی: کاشف مرزا

تعلیمی سال اپریل کے بجائے اگست تک کرنے کی تجویز مسترد: کاشف مرزا

سرکاری سکولز میں زیرتعلیم 2.5 کروڑطلباہمارے بچے ہیں،SOPs عملدرآمد کیلئے50ارب روپے چاہیے، فوری ادا کیے جائیں:کاشف مرزا

پرائیویٹ سکولز SOPs پر مکمل عمل کر رہے ہیں: کاشف مرزا۔

آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے ثابت کیا ہےکہ طلباءتعلیمی اداروں میں مکمل محفوظ ہیں: کاشف مرزا

بڑھتے کرونا کیسز کی وجہ حکومتی نااہلی اور سیاسی اجتماعات و جلسے، مذمت کرتے ہیں: کاشف مرزا

وزیراعظم،چیف جسٹس،آرمی چیف اور NCOC غیر قانونی سیاسی اجتماعات و جلسوں کا نوٹس لیں اور رکوائیں: کاشف مرزا

سیاسی اجتماعات،جلسےحکومتی پالیسی اور NCOC کے فیصلوں کی تحضیک ہے: کاشف مرزا

سیاسی اجتماعات سے کرونا پھیلا، کروڑوں پاکستانیوں کو جان کا خطرہ ہے۔کاشف مرزا

سکولز بند ہونےکی افواہوں پر کان نہ دھریں،ماسک پہنیں اور SOPs پر لازمی عمل کریں: کاشف مرزا

سول سوسائیٹی وحکومت ملکرSOPs کو یقینی اور بچوں کو محفوظ بنائے: کاشف مرزا

بچوں کی تعلیم،صحت وتحفظ اولین ترجیح،کوتاہی برداشت نہیں کریں گے:کاشف مرزا