18ویں ترمیم میں ترمیم کےبعد متحدہ رہنمائوں کےابو میں بھی طاقت نہیں کےوہ سندھ میں مداخلت کرے۔ محمد اسماعیل راہو سندھ کے صوبائی وزرا محمد اسماعیل راہو اور اویس قادرشاہ نے کہا ہے کہ فردوس شمیم نقوی کو پبلک اکاونٹس کمیٹی نہ ملنے کا درد ہے، 18 ویں ترمیم میں ترمیم کے بعد متحدہ رہنمائوں کے ابو میں بھی طاقت نہیں کے وہ سندھ میں مداخلت کرے۔یہ بات انہوں نے پی ٹی آئی اور خالد مقبول صدیقی کے بیان پر ردعمل میں کہی۔صوبائی وزیر زراعت اسما عیل راہو نے کہا سندھ میں مداخلت کرنے کی کوشش کی گئی تو وفاق بھی سلامت نہیں رہیگا، پی ٹی آئی اور متحدہ کا سندھ پر قبضہ کرنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے کہا کے حلیم عادل شیخ رحیم شاہ کو بچانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں، فردوس شمیم نقوی پی ٹی آئی کے گلوبٹ ہیں، فردوس شمیم وفاقی حکومت کی ناکامی چھپانے کے لیے کوے کی طرح کائیں کائیں کر رہے ہیں، کراچی کے حقوق کی بات کرنے والے 8 ماہ میں وفاق سے کوئی پیکیج نہیں لے سکے، گرین لائن منصوبہ پی ٹی آئی کراچی کے رہنمائوں کی نااہلی کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے، متحدہ اور پی ٹی آئی نے کراچی کے عوام سے ووٹ لیے مگر حلقوں میں کوئی کام نہیں کیا۔ اسماعیل راہو نے کہا کے وفاقی حکومت کراچی میں سندھ حکومت کے تعاون کے بغیر ایک پتا بھی نہیں ہلا سکتی،پیپلزپارٹی نے کبھی بھی سندھ میں شہریوں کی تقسیم کی سیاست نہیں کی۔انہوں نے کہا کے وفاقی اداروں میں بھرتیوں کے اشتہارات میں سندھ سے تعصبانہ رویہ رکھا گیا، متحدہ اب بہادر آباد، ناظم آباد، اور نائن زیرو کی گلیوں تک محدود ہوگئی ہے، متحدہ رہنما شرم کے مارے میڈیا پر آکر خود کو سیاسی آکسیجن دے رہے ہیں،متحدہ عام انتخابات سے پہلے سیاسی موت مر جائے گی۔صوبائی وزرا نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت گھبرائے نہیں بہت جلد مہنگائی کے خلاف عوام کنٹینروں پر بنی گالا آنے والے ہیں۔ |
Notice: Undefined variable: aria_req in /home2/jeevey/public_html/wp-content/themes/Jeeveypakistan/comments.php on line 83
Notice: Undefined variable: aria_req in /home2/jeevey/public_html/wp-content/themes/Jeeveypakistan/comments.php on line 89