ابرار الحق کا بہترین دوست کون ہے؟

معروف گلوکار، موسیقار، سماجی کارکن اور ہلال احمر کے چیئرمین ابرار الحق نے اداکار عدیل ہاشمی کو اپنا بہترین دوست قرار دیا ہے۔

انقلابی شاعر فیض احمد فیض کے نواسے اور مزاحیہ کرداروں سے شہرت رکھنے والے عدیل ہاشمی آج کل ٹی وی اسکرین سے غائب ہیں تاہم اُن کے مداح طویل مدت بعد ابرار الحق کے ساتھ انہیں دیکھ کر خوش دکھائی دے رہے ہیں
ابرار الحق نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر عدیل ہاشمی کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ عدیل ہاشمی میرا سب سے پُرانا، مزاحیہ اور سب سے پیارا دوست ہے۔

خیال رہے کہ اداکار عدیل ہاشمی کو گزشتہ برس پنجاب فلم سینسر بورڈ کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا۔
اس سے قبل عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران ابرار الحق نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں بتایا تھا کہ انہیں امریکا میں آن لائن کنسرٹ کرنے کی دعوت دی گئی۔

گلوکار نے بتایا تھا کہ امریکا میں آن لائن کنسرٹ کے عوض ملنے والے اشیائے خورونوش کے ٹرک کو مستحقین میں تقسیم کیا جائےگا۔