ایک ہفتہ درد سے چیختا رہا، علی گل پیر

پاکستان کے معروف کامیڈین و ریپ گلوکار علی گل پیر کا کہنا ہے کہ وہ حادثے میں زخمی ہونے کے بعد ایک ہفتے تک درد سے چیختے رہے لیکن اب وہ پہلے سے کافی بہتر ہیں۔

گزشتہ دنوں حادثے میں زخمی ہونے والے نامور کامیڈین علی گل پیر نے مداحوں کو اپنی صحت سے آگاہ کرنے کے لیے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی نئی تصویریں شیئر کی ہیں جن میں علی گل پیر ناصرف پہلے سے تندرست نظر آرہے ہیں بلکہ واکر کی مدد سے چلتے بھی دکھائی دیے
ٹوئٹر تصویریں شیئر کرتے ہوئے علی گُل پیر نے سب سے پہلے قرآن پاک کی ایک آیات کا ترجمہ لکھا اور اُس کے بعد اپنے جذبات مداحوں کو بتاتے ہوئے لکھا کہ ’میں ایک ہفتہ قبل درد سے چیخ رہا تھا اور یہ سوچ رہا تھا کہ اب میری ٹانگیں پہلے کی طرح حرکت میں آئیں گی یا نہیں۔‘

علی گل پیر نے لکھا کہ’آج سے میں نے چلنا شروع کیا ہے اور میں واکر کی مدد سے کچن تک خود چل کر گیا۔
اُنہوں نے لکھا کہ ’اس تجربے کے بعد مجھے احساس ہوگیا ہےکہ میں خود سے کتنا پیار کرتا ہوں۔‘

آخر میں اُنہوں نے دعائیہ پیغامات جاری کرنے کے لیے اپنے تمام چاہنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ علی گل پیر نے گزشتہ دنوں انسٹاگرام اسٹوری میں کچھ تصاویر شیئر کی تھیں، جن میں انہوں نے حادثے کی وجہ بتائے بغیر لکھا تھا کہ ایک حادثے کی وجہ سے اُن کی ران کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے اور وہ گزشتہ کئی روز سے اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
اپنی انسٹا گرام اسٹوری میں علی گل پیر نے 6 تصویریں شیئر کی تھیں جن میں سے ایک تصویر میں وہ اسپتال کے کمرے میں کھڑے ہوئے تھے اور اُن کے ساتھ اسپتال کے عملے کے 2 افراد بھی موجود تھے جن کی مدد سے وہ اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کی کوشش کر رہے تھے

دوسری تصویر انہوں نے اپنے ایکسرے کی شیئر کی تھیجس میں اُن کی ایک ران کی ہڈی ٹوٹی ہوئی نظر آ رہی تھی، تصویر پر انہوں نے خود کو ’آئرن مین‘ لکھا تھا