سجل بھی کم عمر طبلہ ماسٹرز کی مداح ہوگئیں

متعدد ڈراموں میں حیرت انگیز اداکاری کرکے لاکھوں دِلوں پر راج کرنے والی خوبرو اداکارہ سجل علی بھی انتہائی کم عمری میں طبلہ بجانے کی مہارت رکھنے والے لاہور کے دو بھائیوں ریان اور اسحاق کی مداح ہوگئی ہیں۔

سوشل میڈیا سے مقبولیت حاصل کرنے والے کم عمر طبلہ ماسٹرز رائن اور آئزک نے جیو ہیڈ لائنز اور قومی ترانے کے بعد اب سجل علی کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل’اورنگریزہ‘کا میوزک طبلے کی تھاپ میں ڈھال دیا ہےجس کی ویڈیو اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہے
سجل علی کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریان اور اسحاق (Isaac) بڑے ہی خوبصورتی سے ڈرامہ سیریل ’اورنگریزہ‘ کا میوزک طبلے پر بجا رہے ہیں۔

اداکارہ نے کم عمر طبلہ ماسٹرز کی مہارت کو سراہاتے ہوئے لکھا کہ ’ماشاءاللّہ، انتہائی کم عمر میں ایسا ٹیلنٹ ہونا واقعی حیرت انگیز ہے
واضح رہے کہ 2 کم عمر بھائی ریان اور اسحاق (Isaac) نے ایک سال کی عمر سے ہی اپنے والد کی شاگردی میں طبلے کا فن سیکھنا شروع کیا، ان کے والد ڈاکٹر ہیں، جنہوں نے اپنے بیٹوں کے شوق کو خوب پروان چڑھایا۔

دونوں بھائیوں کا کہنا ہے کہ طبلہ بجانے کا یہ شوق انہیں وراثت میں ملا ہے، وہ اپنے اس آرٹ سے ملک کا نام روشن کریں گے