برینڈن ٹیلر کی وکٹ لے کر خوشی ہوئی: افتخار احمد

قومی کرکٹ ٹیم کے 30 سالہ آل راؤنڈر افتخار احمد نے زمبابوے کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں پانچ وکٹیں لینے پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں برینڈن ٹیلر کی وکٹ لے کر بہت خوشی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ کپتان نے مجھ پر اعتماد کر کے اس وقت بولنگ دی جب زمبابوے کی پارٹنرشپ لگی ہوئی تھی
کرکٹر افتخار احمد نے کہا کہ میں بیٹنگ آل راؤنڈر ہوں لیکن میں نے ڈومیسٹک میں کافی وکٹیں لی ہیں، ڈومیسٹک میں پرفارمنس کی وجہ سے کپتان اور ٹیم مجھ پر اعتماد کرتی ہے
کرکٹر نے کہا کہ میرا پلان زیادہ سے زیادہ ڈاٹ بالز کروانا تھا جس سے بلےباز پر پریشر پڑتا ہے
افتخاراحمد نے کہا کہ عماد وسیم اچھے بولر ہیں لیکن ان کا دن نہیں تھا جس کی وجہ سے مجھے بولنگ ملی، انہوں نے کہا کہ پانچ کی پانچ وکٹیں مجھے پسند ہیں لیکن برینڈن ٹیلر کی وکٹ لے کر خوشی ہوئی۔