فوج کے خلاف بولنے والے بھارت چلے جائیں، وفاقی وزیر داخلہ

ننکانہ صاحب: وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ پاک فوج کے خلاف بولنے والوں کو بھارت چلے جانا چاہیے۔
ننکانہ صاحب میں سیرت کانفرنس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز شاہ نے کہا کہ ایک ایک فوجی گھر میں تین تین شہید ہیں، حکومت 22 کروڑ عوام کی ماں ہوتی ہے، ایک سیاسی جماعت کا بیانیہ آپ کے سامنے ہے، ملک سے باہر بیٹھ کر پاک فوج کےسپہ سالار پر الزمات لگائے گئے اور قسم اٹھا کر کہتا ہوں کہ ساری باتیں لوٹی ہوئی دولت بچانے کے لیے کیں گئیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت دشمنی میں سیاسی جماعتیں حد پار کر گئی ہیں، سیاسی جماعت کے رہنما کی طرف سے آرمی چیف پر الزام تراشی کی گئی اور ایاز صادق نے ہماری فوج اور ابھی نندن سے متعلق بہت غلط بات کی ہے، پاک فوج کے خلاف بولنے والوں کو بھارت چلے جانا چاہیے۔
اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ ایازصادق کےخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی لوگوں نے درخواستیں دیں، لاہور اور اسلام آباد میں دی گئی درخواستوں کو قانونی مشاورت کے لیے بھیجا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نےکہا کہ نواز شریف بھی جلد پاکستان آئیں گے۔