جواد احمد بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

سیاسی جماعت برابری پارٹی کے سربراہ اور معروف گلوکار جواد احمد بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

گلوکار جواد احمد کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ کورونا سے لڑنا ہے، ہم نے ڈرنا نہیں ہے، سب کو احتیاط کرنی چاہیے۔

معروف گلوکار نے کورونا کے دوران مرض کے خلاف فرنٹ پر لڑنے والے ڈاکٹروں اور طبی عملے کے لیے ایک گانا ’ہمیں تم سے پیار‘ گایا تھا جو مقبول عام ہوا