وفاق ایوانہائے تجارت وصنعت پاکستان

ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر مسلم محمدی فشریز ڈویلپمنٹ بورڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹر بڑے مارجن کے ساتھ منتخب ہوگئے

کرا چی ۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجینئر دارو خان اچکزئی اور لیڈر آف بزنس کمیونٹی ایس ایم منیر نے ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر مسلم محمدی کو فشریزڈویلپمنٹ بورڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کیں ۔ فشریز ڈویلپمنٹ بورڈ منسٹری آف نیشنل فوڈ ، سیکیورٹی اور ریسرچ کے زیر سایہ فشریز سیکٹر سے متعلق تمام پہلوؤں کو Dealکررہا ہے ۔ مسلم محمدی نے انتخابات میں 17ووٹ لیے جبکہ ان کے مد مقابل ممبر نے 7وو ٹ لیے ۔ ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر مسلم محمدی نے اپنے بیان میں ماہی گیری (فشریز) سیکٹر کی ترقی کے لیے کام کرنے کا پرعزم اظہار کیا ۔ ان کے طویل عرصے کے تجربے کو مدنطر رکھتے ہ ئے فشریز بورڈ نے انہیں ریسرچ ڈویلپمنٹ اور پلاننگ کمیٹی allocate کی جس سے جاری منصوبوں کو تکمیل تک پہنچانے بشمول ورلڈ بینک کے فشریز سیکٹر سے متعلق پرو جیکٹیں جن کا مقصد اس سیکٹر کی ترقی ہے کو مد د ملے گی اور ساتھ ساتھ بزنس کمیونٹی کے فشریز سیکٹر سے متعلق مسائل کرنے میں مدد ملے گی۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home2/jeevey/public_html/wp-content/themes/Jeeveypakistan/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home2/jeevey/public_html/wp-content/themes/Jeeveypakistan/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں