مزید 480 نئے کیسز رپورٹ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر وزیراعلیٰ ہائوس سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشت

24


گھنٹوں میں کورونا کے مزید 11313 نمونے ٹیسٹ کئے گئے، جس سے مزید 480 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ سندھ میں ابتک کورونا وائرس کے 1654763 ٹیسٹ کیے گئے ہی اور صوبے میں ابتک 146331 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج (بروز اتوار) کورونا وائرس کے مزید 110 مریض صحتیاب ہوگئے اور اس طرح ابتک صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 138779 ہوچکی ہے جو کل مریضوں کا 95 فیصد ہے۔ افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کورونا وائرس کے باعث مزید 4 مریض انتقال کرگئے اور اس طرح صوبہ بھر میں کورونا وائرس کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 2631 ہوگئی ہے جو شرح اموات کا 1.8 فیصد ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ اس وقت 4921 مریض زیر علاج ہیں، جن میں 4675 مریض گھروں می۔ 245 مریض مختلف اسپتالوں میں اور ایک مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیرعلاج ہیں۔ کورونا وائرس متاثرہ 186 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جبکہ ان مریضوں میں اسوقت 28 کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا کہ صوبہ بھر کے 480 کورونا کیسز میں 367 نئے کیسز کا تعلق شہر کراچی سے ہے۔ کورونا وائرس سے متعلق ضلع وار اعداد و شمار سے آگاہی دیتے ہوئےوزیراعلیٰ سندھ نے مزید بتایا کہ ضلع شرقی کراچی میں 168، ضلع جنوبی کراچی میں 104، ضلع وسطی کراچی میں 34، کورنگی میں 30، حیدرآباد میں 25، ملیر میں 16، ضلع غربی کراچی میں 15، میرپورخاص میں 12، خیرپور میں 6، دادو میں 6، گھوٹکی میں 6، سکھرمیں 4، ٹنڈو الہیار میں 4، جامشورو میں 4، ٹھٹھہ میں 3، عمرکوٹ میں 2، مٹیاری میں 2، سجاول میں 2، ٹنڈو محمد خان میں 2، لاڑکانہ میں ایک اور سانگھڑ میں ایک کورونا وائرس کے کیسز سامنے آئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہاتھ دھوئیں، چہرے پر ماسک پہنیں، مصافحہ کرنے سے اجتناب کریں اور معاشرتی فاصلے رکھیں۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے سے ہی ہم اس وبا سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔
عبدالرشید چنا
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ