ریاست وزیر داخلہ اعجاز شاہ کے بیان کی وضاحت کرے، اسفندیار

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا بیان انتہائی غیرذمہ دارانہ ہے، ریاست کو ان کے بیان کی وضاحت کرنی چاہیے کہ کیا اے این پی کی دہشت گردی کیخلاف جنگ ریاست کے تحفظ کیلئے تھی یا ریاست کیخلاف؟ موصوف ایک لاعلم اور بے خبر وزیر ہیں، اے این پی نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کئی سو کارکنان اور رہنمائوں کی قربانیاں دی ہیں،اے این پی سربراہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ریاست وزیرداخلہ کے بیان کی وضاحت کرے اور ساتھ میں اس بات کی بھی وضاحت کی جائے کہ کیا اے این پی دہشت گردی کیخلاف جنگ ریاست کے تحفظ کیلئے لڑ رہی تھی یا ریاست کے خلاف؟ ۔
پشاور(نمائندہ جنگ)