کلفٹن اور قریبی علاقوں کے عوام کا درینہ مطالبہ مان لیا گیا

ڈپٹی ڈائریکٹر کلفٹن واٹر بورڈ کا ریکوری اینڈ ریسورس ڈپارٹمنٹ آفس کلفٹن اور قرب وجوار کے صارفین کی سہولت کے لیے کو آپریٹیو مارکیٹ صدر سے کلفٹن پمپنگ اسٹیشن نزد پی آئی ڈی سی منتقل کردیا گیا۔ کلفٹن اور قریبی علاقوں کے صارفین کو ان کے علاقے سے دور دفتر واقع ہونے کی وجہ سے پانی کے بلوں کی درستگی اور کس تو کے حصول سمیت دیگر معاملات میں دشواری کا سامنا تھا۔ کراچی کے ہر دلعزیز ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ خان نے اس معاملے کا نوٹس لے کر ایک اور ایسا فیصلہ کر دکھایا جس نے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔ فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے جر اتمندانہ اور قابل فخر اقدامات اٹھانے پر ایم ڈی واٹر بورڈ اسداللہ خان کو سرکاری اور عوامی حلقوں میں شانداراندازمیں خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے انہوں نے انتہائی مشکل حالات میں اس اہم عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد چیلنجوں سے کامیابی سے نبرد آزما ہو کر اپنی ذہانت قابلیت اور خداداد صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا اور صارفین کے دل جیت لئے۔ شہر کے دورافتادہ بمشکل علاقوں میں پینے کے پانی کا بندوبست کرنے اور سیوریج کے تباہ حال نظام کی مرمت پائپ لائنوں کی تبدیلی سمیت پمپنگ اسٹیشنز کی اپ گریڈیشن شکایات کے ازالے میں تیزی لانے ریسکیو آپریشن میں نمایاں بہتری لانے میں کامیابی حاصل کی ہے جس پر وہ مبارکباد کے حقدار ہیں اور تعریف کے قابل ہیں اللہ تعالی کا ان پر خاص کرم نظر آتا ہے وہ آزمائشوں میں سرخرو رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں