شہر میں پانی چوروں کے خلاف واٹر بورڈ کی کارروائیوں میں تیزی آگئی

واٹر بورڈ کی اولین ترجیح شہریوں کو دستیاب پانی کی منصفانہ بنیاد پر فراہمی ہے۔ پانی چور چاہے کتنا ہی طاقتور اور بااثر کیوں نہ ہو اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ایم ڈی واٹر بورڈ اسداللہ خان کی مختلف وفود کو یقین دہانی۔ سینئر سیاستدان سابق وزیر کے ایس مجاھد خان بلوچ کی قیادت میں وفد سمیت شہر کے مختلف علاقوں سے آئے وفد سے ملاقات میں ایم ڈی واٹر بورڈ نے پانی چوروں کے خلاف شکایات سنیں اور فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے۔ منتخب عوامی نمائندے سماجی اور فلاحی تنظیمیں پانی چوروں کے خلاف شعور اور آگاہی پیدا کریں اور ایسے عناصر کی نشاندہی کا سلسلہ جاری رکھیں۔ پانی کی لائنوں میں اسٹیل کی پلیٹیں اور ربڑ کی چپلیں پھنسا کر دوسروں کا پانی روک کر خود زیادہ پانی حاصل کرنے والوں کو پکڑا جائے گا کسی سے رعایت نہیں ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں