تحریک انصاف کا ہر فرد کو بھارت کا ترجمان اور مودی سےلائنُ لینےکا الزام عائد کرنے میں مصروف ہے، لیکن وزیر اعظم فارن فنڈنگ کیس میں 5 برس سے مفرور ہیں


کراچی ( 31 اکتوبر) ‏صوبائی وزیر برائے انفارمیشن سائنس و ٹیکنالوجی نوابزادہ محمد تیمور تالپور نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا ہر فردPDM کو بھارت کا ترجمان اور مودی سےلائنُ لینےکا الزام عائد کرنے میں مصروف ہے، لیکن وزیر اعظم فارن فنڈنگ کیس میں 5 برس سے مفرور ہیں۔ تالپور ہائوس سے جاری اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف کیلئے بھارتی اور اسرائیلی شہریوں کی فنڈنگ ثابت کرنے کیلئے شواہد موجود ہہں۔ لیکن کیس کی روزانہ کی بنیادوں پر سماعت کی بجائے کیس کو لمبے عرصے سے لٹکایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں فواد چوہدری نے جس انداز سے پلوامہ حملے کا ذکر کیا وہ نااہلی اور نالائقی کی انتہا ہے۔ نوابزادہ محمد تیمور تالپور نے کہا کہ یہ حکومت اپنی حماقتوں کی وجہ سے جانی جاتی ہے، پوری کابینہ احمقوں کا مربہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں جو ترقی ہوتی رہی وہ آج منفی میں چلی گئی ہے۔ پچھلی حکومتیں پاکستان کو بلیک سے وائٹ لسٹ میں لے کر گئیں لیکن ایف اے ٹی ایف کے لئے کوئی قانون سازی نہیں کرنا پڑی۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ آبیل مجھے مار والی حکومت کبھی نہیں دیکھی لیکن آج خود بحران قائم کئے جا رہے ہیں، حکومت خود اپوزیشن کو اشتعال دلاتی ہے۔ انہون نے کہا کہ حکومت اپنے ساتھیوں کی ذخیرہ اندوزی کی جانچ پڑتال کرنے کو تیار نہیں۔ ذخیرہ اندوزی میں وزیراعظم کے دوستوں کے نام سامنے آنے والے ہیں۔
میڈیا ایڈوائزر
03082087351