شوکت خانم یا تحریک انصاف یا پھر عمران خان کا اے ٹی ایم بنئے، کھربوں پائیے،

جاز کے سی ای او عامر ابراہیم نے وزیراعظم عمران خان کو کورونا ریلیف فنڈ میں پانچ کروڑ کا چیک پیش کیا تھا، یقینی طور پر شوکت خانم ہسپتال کو بھی فنڈنگ کی ہو گی، میرا ہمیشہ سے کہناہے کہ کسی کو عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈالنا ہے اور بڑے پیمانے کی مالی کرپشن کرنی ہے تو اس کے حلال کرنے کا راستہ شوکت خانم یا عمران خان کو نذرانے کی راہ سے کھلتا ہے، دو دن قبل ایف بی آر نے پچیس ارب ٹیکس چوری پر اسلام آباد میں واقع جاز کے آفس کو سیل کرنے کی کارروائی کی تو اسی دن فوری طور پر خان کے حکم پر کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اجلاس بلا کر ٹیلی کام سیکٹر کو ٹیکس میں باون ارب روپے کی چھوٹ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا۔ مافیاز کو پالنے والے مدینے کی ریاست کے نام پر عوام کو لوٹنے کی اجازت دیتے ہیں، ایسی ہی کہانیاں دوائیں، پٹرول، گیس، آٹا، چینی، کھاد، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی ہیں، صرف چینی اور آٹے کی مد میں رواں برس میں عوام کی جیبوں سے چار کھرب سے زائد لوٹے گئے۔ کروڑوں کی کرپشن کا راگ الاپ کر برسرِ اقتدار آنے والے کھربوں روپے اپنی جیبوں میں بھر رہے ہیں، شوکت خانم یا تحریک انصاف یا پھر عمران خان کا اے ٹی ایم بنئے، کھربوں پائیے،