وسیم اکرم ایک بار پھر عوام سے ناراض

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل پر کچرا دیکھ کر ایک بار پھر عوام سے ناراض ہوگئے اور کہا کہ اہلیہ کو یہ بتاتے ہوئے شرمندگی ہورہی ہے کہ ہفتہ پہلے صاف کیا جانے والا ساحل لوگوں نے پھر گندا کردیا۔

سابق کرکٹر وسیم اکرم نے اپنے حالیہ ویڈیو پیغام میں کہا کہ کراچی کے ساحل پر کوڑا دان رکھا گیا ہے لیکن کوڑا باہر پھینکا جا رہا ہے
انہوں نے کہا کہ سب شکوہ کرتے ہیں کہ کراچی بہت گندا ہے اور سب حکومت پر ڈال دیا جاتا ہے۔

وسیم اکرم اپنے ویڈیو پیغام میں کچرا پھینکنے والوں پر اظہار برہمی کرتے دکھائی دیے اور لوگوں سے درخواست کی کہ خود تو پہلے صاف ہو جاؤ پھر حکومت کو کسی بات کا ذمہ دار ٹھہرانا۔
انہوں نے کہا کہ ابھی ایک ہفتہ پہلے سی بی سی کے عملے نے مشکل سے ساحل کو صاف ستھرا کیا گیا تھا اور اب لوگوں نے دو چار روز کے اندر ساحل کو گندا کر دیا ہے۔

وسیم اکرم نے کہا تھا کہ تھوڑی سی شرم ہونی چاہیے، اب مجھے اہلیہ شنیرا کے سامنے شرمندگی ہورہی ہے کہ ایک ہفتہ پہلے صاف کیا گیا ساحل پھر گندا ہوگیا۔

اس سے قبل سوشل میڈیا سائٹس پر جاری 45 سیکنڈ پر مبنی پیغام میں وسیم اکرم نے کہا تھا کہ میں نے سوچا تھا ہفتے کے پہلے روز ساحلِ سمندر پر مزہ آئے گا لیکن شنیرا اکرم کو سی ویو لا کر بہت بڑی غلطی کرلی