میں اور ٹرمپ غیر روایتی سیاستدان ہیں،رائے عامہ میں جوبائیڈن مقبول ہیں: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں اور ڈونلڈ ٹرمپ غیر روایتی سیاستدان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں پہلا لیڈر ہوں جس نے سوشل میڈیا پر نوجوانوں کو متحرک کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے 22 سال جدوجہد کی اوراپنی پارٹی بنائی
جرمن جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت نازی نظریے پر چلنے والی فاشسٹ ریاست ہے۔

اس سوال کے جواب میں کہ امریکہ کا آئندہ صدر کون ہوگا؟ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ رائے عامہ میں جو بائیڈن مقبول نظر آرہے ہیں
نہوں نے کہا کہ ہم نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا جو کامیاب رہا جب کہ بھارت نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے بجائے پورا ملک بند کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کی وجہ سے بڑے نقصان سے بچے۔

وزیراعظم عمران خان نے کورونا کے حوالے سے کہا کہ ہم ہفتہ وارایک لاکھ 80 ہزارسے 2 لاکھ ٹیسٹ کررہے ہیں۔ انہوں ںے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ کورونا کی دوسری لہر سے بھی محفوظ رہیں گے
جرمن جریدے کو ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ ہم نے زرعی شعبے کو بند نہیں کیا اور تعمیراتی شعبے کو بھی جلد کھولا۔ انہوں ںے واضح کیا کہ حکومت پاکستان کورونا وائرس کا مکمل ادراک رکھتی ہے