کسی رکن پارلیمنٹ کی ایوان میں کی گئی کسی بات پر اس کے خلاف کسی عدالت میں کوئی کارروائی نہیں کی جا سکتی

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے قومی اسمبلی میں کی گئی تقریر کی بنیاد پر سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان تو کردیا لیکن آئین کے آرٹیکل 66 کی شق ایک کے مطابق پارلیمنٹ میں اظہار رائے کی آزادی ہے اور کسی رکن پارلیمنٹ کی ایوان میں کی گئی کسی بات پر اس کے خلاف کسی عدالت میں کوئی کارروائی نہیں کی جا سکتی