شان رسالت ﷺمیں گستاخی کے خلاف پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے زیر اہتمام شہر بھر میں،ریلیاں و مظاہرے

شان رسالت ﷺمیں گستاخی کے خلاف پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے زیر اہتمام شہر بھر میں،ریلیاں و مظاہرے
مسلم حکمرانوں کے اتحاد ،فرانسیسی سفارتکار ملک بد ر،مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ
پی ڈی پی کے وائس چیئرمین عبدالحاکم قائد ،رکن بلدیاتی کمیٹی کراچی سردار ذوالفقار و دیگر رہنماﺅں کا خطاب
ضلع کورنگی میں ریلی ،لیمارکیٹ ،بہار کالونی ،اورنگی ،نارتھ کراچی ، گزری سمیت دیگر علاقوں میں مظاہرے

کراچی ( ) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے وائس چیئرمین عبدالحاکم قائد،کراچی بلدیاتی کمیٹی کے رکن سردار زوالفقار ، سینئر رہنما حامد صدیقی نے کہا ہے کہ مسلم ممالک کے سربراہان کو اقوام متحدہ سے نجات کے لئے مسلم اقوام متحدہ کا قیام عمل میں لانا ہوگا ۔ توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کرکے فرانسی حکومت نے اسلام دشمن ہونے کا کھلا ثبوت دیا ہے ۔ آج پوری دنیا کے مسلمان اس معاملے پر ایک آواز اور متحد ہیں ،مسلم حکمرانوں کو بھی ایک ہونا ہوگا ۔ اسلام دشمن قوتیں بار بار مسلمانوں کی دل آزاری جیسے واقعات کا مرتکب ہورہے ہیں ۔ پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلم ممالک گستاخ رسول ممالک کی ہر قسم کے تعلقات پر نظر ثانی کریں ۔ وہ پاسبان کے زیر اہتمام ضلع کورنگی کے زیراہتمام نکالی گئی ریلی کے شرکاءسے خطاب کررہے تھے ۔ ضلع کورنگی کے زیر اہتمام مہران ٹاﺅن ،دار العلوم بستی و دیگر علاقوں سے ریلیاں نکالی گئیں جو کورنگی پریس کلب کے سامنے پہنچ کر اختتام پذیر ہوگئی ۔ اس موقع پر ضلع کورنگی کے صدر کلیم اللہ ملک ،جنرل سیکریٹری عمیر صدیقی ،رابطہ سیکریٹری نورالامین ، مہران ٹاﺅن کے یوسی صدر ارشادعلی شیخ ،نائب صدر ساجد خان،فرحان نے بھی خطاب کیا ۔ علاوہ ازیں گستاخانہ خاکوں کے خلاف پاسبان لیاری کے زیر اہتمام لیمارکیٹ چوک ،موسیٰ لین اور بہا ر کالونی جامع مسجد کے سامنے احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکاءسے پاسبان لیاری ٹاﺅن کے صدر اکرم آگریا ،جنرل سیکریٹری عارف جلب ،نائب صدور جاوید اقبال، فضل ربی خان ،راشد خان ، زونل صدور امجد بلوچ ،تحسین بلوچ ،اعجاز بلوچ ،امداد بلوچ ،رمضان بلوچ ،اللہ دوست،اختر قریشی ،سید اسد شاہ بخاری ،مزمل شیخ، و دیگر نے خطاب کیا۔گزری بس اسٹاپ پر ہونے والے مظاہرے سے کلفٹن وڈیفنس کے صدر میاں ریاض ،گزری کے صدر شہباز گل ،رمضان ملک ،حسن میر ،محمد فیضان نے خطاب کیا جبکہ ضلع سینٹرل نارتھ کراچی کے علاقے الحمید چوک پرمظاہرین سے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے آرگنائزر سیف الاسلام بخاری ، محمد اسلم ملک ،رضوان ملک ،سید رضوان الحق ،آصف بخش نے خطاب کیا ۔اورنگی ٹاﺅن نشان حید چوک پر منعقدہ مظاہرے سے ضلع ویسٹ کے صدر خالد صدیقی ایڈووکیٹ ،نائب صدر سجاول مروت ،یوسی صدر شاہد صدیقی ،کاشف حسین نے خطاب کیا۔ پاسبان رہنماﺅں نے کہا کہ گستاخ رسول ﷺ ممالک اور مرتکب عناصر کو سبق سکھائے بغیر مسلمانوں میں پائی جانے والی بے چینی کو ختم نہیں کیا جاسکتا ،تمام مسلم حکمرانوں کو احتجاجاً اقوام متحدہ سے مستعفی ہوجانا چاہئے اور اس وقت تک اقوام متحدہ سے علیحدگی اختیار کرنی چاہئے جب تک اقوام متحدہ بھی اسلام دشمن قوتوں اور گستاخ رسول ﷺ کو سزا دینے کا اعلان نہ کرے ۔انہوں نے کہا کہ مسلمان شہادت کے جذبے سے سرشار ہیں اور فرانسی حکومت نے توہین رسالت کا اقدام اٹھا کر مسلمانوں سے کھلی جنگ کا اعلان کیا ہے ایسی صورتحال میں مسلم امہ اور مسلم حکمرانوں پر باری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ گستاخ رسول ﷺ کے مرتکب ممالک کے خلاف ایک آواز بن کر ان کا مقابلہ کریں تاکہ آئندہ ان گستاخ ممالک کو دوبارہ اس طرح کے اقدام کی ہمت نہ ہوسکے#