پولیس کا ڈانس پارٹی پر چھاپہ، درجنوں لڑکے لڑکیاں گرفتار

روہڑی میں پولیس نے ڈانس پارٹی پر چھاپہ مارا جس دوران 6 خواتین سمیت 43 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق روہڑی میں ایک ڈانس پارٹی جاری تھی جس میں درجنوں لڑکے اور لڑکیاں موجود تھے۔پولیس نے ڈانس پارٹی پر چھاپہ مارا ۔ترجمان پولیس میر بلال لغاری کے مطابق روہڑی کے ایک شادی ہال میں ڈانس پارٹی کا اہتمام کیا گیا تھا ۔
پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے مقامی شادی ہال پر چھاپہ مارا تو لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی، اس دوران کچھ لوگوں نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے تمام افراد کو پکڑ لیا۔گرفتار افراد کی تعداد 43 ہے جن میں 6 خواتین بھی شامل ہیں۔پولیس نے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ڈانس پارٹیوں پر چھاپے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔
ملک کے مختلف حصوں میں خفیہ طور پر ڈانس پارٹیوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

اس دوران منشیات کا بھی کھلے عام استعمال کیا جاتا ہے۔لاہور کے پوش علاقوں میں ہونے والی ڈانس پارٹیوں میں منشیات کا استعمال ایک عام بات ہے۔ اس حوالےسے پولیس کی جانب سے پہلے بھی کئی بار چھاپے مارے جا چکے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل ملتان میں بھی ایسی ہی ڈانس کی تقریب منظرعام پر آئی تھی۔ تقریب میں کورونا ایس او پیز اور ساؤنڈ ایکٹ کی سرعام خلاف ورزی کی گئی تھی جبکہ اس واقع کی ویڈیو بھی منظرعام پر آگئی تھی۔
ویڈیو میں ڈانسر پر پیسے پھینکتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔چونکہ ان دنوں میں کورونا کی وجہ سے اس طرح کی تقریبات پر پابندی عائد کی گئی ہے۔لیکن اس خلاف ورزی پر پولیس حرکت میں دکھائی نہیں دی۔جس پر اہل علاقہ نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے کہ ساری رات رقص ہوتا رہا اور گانے سنائیں دیتے رہے لیکن پولیس نے کوئی کاروائی نہیں کی۔ تاہم ایسی پارٹیوں میں منشیات فراہم کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے
—-urdupoint—-report