موودی رجیم کشمیریوں پر ظلم وستم کرکے ان کے بنیادی حقوق پامال کر رہا ہے-جنرل راحیل شریف

ریاض (امیر محمد خان سے )سعودی عرب میں سفارت خانہ پاکستان کے زیر اہتمام سمینار منعقد کیاگیا جس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سابق آرمی چیف (ر) جنرل راحیل شریف نے کہا کہ موودی رجیم کشمیریوں پر ظلم وستم کرکے ان کے بنیادی حقوق پامال کر رہا ہے کشمیری 73 سالوں سے آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں مگر بھارت کی تحریک آزادی کا سیاسی جواب دینے کی بجائے زور زبردستی اور طاقت کے بل بوتے پر دبا رہا ہے جس میں اسے ہمیشہ ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے عالمی قوتوں کو چاہئیے کہ وہ فوری مقبوضہ کشمیر کی جانب تو توجہ دے اور بھارتی فوج کی جانب سے قتل و غارت کا سلسلہ بند کروائے، اجلاس سے سعودی اسکالر بریگیڈیر جنرل (ر) محمد حسن اور سابق سفیر ڈاکٹر علی عسیر ی اور سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز نے بھی خطاب کیا ، سیمینا ر میں پاکستانی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ معروف سعودی اسکالرز بریگیڈیئر جنرل ریٹائرڈ محمد حسن کاملی، ڈاکٹر علی عسیری اور دیگر نے مسلہ کشمیر پر شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر سب سے اہم حل طلب مسلہ ہے جس کے لئے ضروری ہے کہ خطے کے امن کو یقینی بنانے کے لئے کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کے لئے کوششوں میں تیزی لائی جائے کیونکہ کشمیر ایشو کو لیکر پاک بھارت متعدد بار جنگ کے دہانے پر کھڑے ہوچکے ہیں اور اب بھی حالات تسلی بخش نہیں ہیں کشمیری عوام کو آزادی کا بنیادی حق حاصل ہے جس کے لئے پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کے علاوہ عالمی برادری کو بھی چاہئیے کہ وہ مسلہ کشمیر کو حل کروانے میں کردار ادا کرے تاکہ انسانیت سوز مظالم کا سلسلہ رک سکے اور امن قائم ہو
پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق بھارت ایک متنازعہ علاقہ ہے مگر بھارت نے گزشتہ سال پانچ اگست کو اسکی آئینی حیثیت کو ختم کرکے اسے اپنا حصہ بنانے کی ناکام کوشش کی ہے اور کشمیریوں کو مسلہ کرفیو اور لاک ڈاون لگا کر یرغمال بنایا ہوا ہے اور روزانہ نہتے اور بے گناہ کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہے جو موجودہ دور میں ایک انسانی المیہ ہے پاکستان کشمیری قوم کی سفارتی سیاسی اور اخلاقی حمایت کو جاری رکھے گا۔