پاکستان آٹو پارٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد اشرف شیخ کی جیوے پاکستان سے خصوصی گفتگو ملاقات… وحید جنگ

گزشتہ دنوں ایکسپو سینٹر کراچی میں تاریخی آٹو شو منعقد کیا گیا جس میں بہت بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی پاکستان میں گاڑیاں بنانے والی تقریبا تمام کمپنیوں سمیت غیر ملکی کمپنیوں نے بھی شو میں شرکت کی اور مختلف گاڑیاں متعارف کروائی گئی جنہیں عوام نے بے حد پسند کیا ۔شہریوں نے اس شو کے منتظمین

کی کاوشوں کو سراہا اور ایسے شو بار بار منعقد کئے جانے پر زور دیا۔
آٹو شو کے کامیاب انعقاد کے موقع پر پاکستان آٹو پارٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد اشرف شیخ نے ایک خصوصی نشست میں جیوے پاکستان ڈاٹ کام کو شو کے حوالے سے اپنی توقعات اور سامنے آنے والے نتائج کے بارے میں بتایا ۔ان کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں یہ بہت بڑا ایونٹ ثابت ہوا ہے پیر رکھنے کی جگہ نہیں اتنا زیادہ رش ہے لوگوں نے اسے بہت سراہا پسند کیا اور کامیاب بنایا ہے یہ نمائش مدتوں یاد رکھی جائے گی ہماری توقعات سے بڑھ کر یہ آٹو شو کامیاب رہا ہے اللہ کا بڑا کرم ہے۔


محمد اشرف شیخ نے بتایا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ 3 بڑی کمپنیوں نے اس شو کے ذریعے اپنی پروڈکٹس کو متعارف کرایا۔نئی گاڑیاں لانچ کی گئی ۔جن کی وجہ سے شائقین اور شہریوں کی دلچسپی میں اضافہ ہوا پاک سوزوکی موٹرز نے اپنا نیا پروڈکٹ مہران سے آلٹو پر کنورٹ کیا ہے اسے یہاں لانچ کیا گیا اس کے علاوہ بھی دو کمپنیوں نے اپنی پروڈکٹس یہاں پر متعارف کرائی ہیں اس وجہ سے میں سمجھتا ہوں کہ شہزادہ کامیاب رہا لوگوں میں زیادہ جوش و خروش پیدا ہوا۔

آٹو انڈسٹری کے مسائل کے حوالے سے ایک سوال پر محمد اشرف شیخ نے بتایا کہ آٹو انڈسٹری پاکستان کی بہت پرانی انڈسٹری ہے اس میں بہت نشیب و فراز آتے رہے ہیں لیکن اس انڈسٹری میں اتنی جان ہے کہ ہر مرتبہ دو قدم اوپرہی اٹھی ہے انٹرنیشنل سٹینڈرڈ اور کوالٹی کی پروڈکٹس پاکستان میں بن رہی ہیں اب میں آپ کو بتاتا ہوں کہ الٹو گاڑی کا ٹیسٹ جاپان میں ہوا ہے لیکن یہ بن پاکستان میں رہی ہے اس بات سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ پاکستان کی انڈسٹری پر آپ اعتماد کتنا بڑھ گیا ہے کہ پہلی مرتبہ جو گاڑی جاپان سے باہر کسی ملک میں بن رہی ہے وہ پاکستان میں بن رہی ہے۔

ایک اور سوال پر انھوں نے بتایا کہ لوگوں کو اب نئی ورائٹی مل رہی ہے 14 قسم کی نئی گاڑیاں پاکستان آ رہی ہیں ان سے مقابلے کی فضا بھی قائم ہوگی اور لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی ملیں گے انہوں نے بتایا کہ نئی گاڑیوں کا ڈیلی وی ٹائم کم ہو جائے گا جس کے نتیجے میں استعمال شدہ گاڑیوں کی تعداد میں کمی آئے گی۔
نوجوانوں کے لیے اپنے پیغام میں محمد اشرف شیخ نے کہا کہ اپنے ملک پر بھروسہ رکھیں اعتماد کریں پاکستان کے خلاف کسی قسم کے منفی پروپیگنڈے کا شکار نہ ہو یہ ملک اللہ کے فضل و کرم سے 27 رمضان المبارک قائم ہوا اور ہمیشہ سلامت رہے گا لہذا خود پر بھروسا رکھیں اپنی مصنوعات استعمال کریں اپنے اوپر اعتماد بڑھا ہے پاکستانی بنے اور پاکستانی چیزیں ہی خریدی۔
آخر میں انہوں نے جیوے پاکستان ڈاٹ کام کی جانب سے آٹو شو کی شاندار کوریج کرنے اور آٹو انڈسٹری کے مسائل کو اجاگر کرنے اور اس میں ہونے والے اچھے کاموں کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر سامنے لانے کی کوششوں کو سراہا اور مستقبل میں جیوے پاکستان ڈاٹ کام کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں