بیساکھی کا تہوار منانے کے لئے جانے والے پھنسے ہوئے 150سے زائد ہندو یاتریوں کو آج بسوں کے ذریعے گنداواہ روانہ کردیا گیا

سندھ اور بلوچستان کے مختلف اضلاع سے بیساکھی کا تہوار منانے کے لئے جانے والے پھنسے ہوئے 150سے زائد ہندو یاتریوں کو بخفاظت نکال کر شوران منتقل کر دیا گیا تھا آج بسوں کے ذریعے گنداواہ روانہ کردیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر کچھی میر سلطان بگٹی نے آج نیوز کو بتایا کہ ایف سی سبی سکاوٹس،ضلعی انتظامیہ اور مقامی افراد نے سیلابی ریلے میں پھنسے ہوئے 150 سے زاہد ہندو یاتریوں کو گزشتہ شب بحفاظت نکال کرشوران پہنچایا تھا جہاں ہندو یاتریوں نے رات گزارہ اور آج شوران سے بسوں کے ذریعے گندا واہ روانہ کردیا گیا ہے گندا واہ پہنچنے کے بعد انھیں اپنے اپنے علاقوں کو روانہ کیا جائے تمام ہندو یاتریوں خیریت سے ہیں ڈپٹی کمشنر کچھی نے بتایا کہ امدادی کاروائیوں میں پاک فوج کے تین ہیلی کاپٹروں نے بھی حصہ لیا ان ہیلی کاپٹروں کے ذریعے ہندو یاتریوں کو بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں