کراچی یو نین آف جر نلسٹس دستور کا سینئر صحافی شکیل حسنین کے انتقال پر اظہار افسوس -مرحوم نے ایک بیوہ،تین بیٹیاں اور ایک بیٹاسوگوار چھوڑے


کراچی یو نین آف جر نلسٹس دستور کا سینئر صحافی شکیل حسنین کے انتقال پر اظہار افسوس

کراچی(پ،ر)سینئر صحافی،روزنامہ جسارت کے سابق چیف رپورٹراورکراچی پریس کلب کے سینئر رکن شکیل حسنین مختصر علالت کے بعد جمعرات کی شام رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں، انکی عمر70 برس تھی، وہ کیچھ دنوں سے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے، مرحوم نے ایک بیوہ،تین بیٹیاں اور ایک بیٹاسوگوار چھوڑے ہیں۔

مرحوم کی نماز جنازہ 30 اکتوبر بعد نماز جمعہ (2 بجے)مسجد عمر سعدی ٹاؤن بلاک 3 میں ادا کی جائے گی۔

دریں اثناء سینئر صحافی شکیل حسنین کے انتقال پرکراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر ریاض احمد ساگر،سیکرٹری محمد عارف خان، اراکین مجلس عاملہ،کراچی پریس کلب کے صدر امتیازخان فاران سیکرٹری ارمان صابر، ایسوسی ایشن آف پارلیمنٹری جرنلسٹس (سندھ)اے پی جے کے صدر ارباب چانڈیو، جنرل سیکرٹری وکیل راؤ، سینئر جوائنٹ سیکرٹری اے کے محسن

اور سیاسی ومذہبی رہنماؤں بیرسٹر مرتضی وہاب،سرادر عبدالرحیم،نصرت سحر عباسی،شاہ عبد الحق قادری،پر وفیسر این ڈی خان،نصرت مرز سمیت دیگر رہنماؤں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کر تے ہوئے مرحوم کے اہلِ خانہ و پسماندگان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے۔