آصف حیدر شاہ گریڈ 22 میں ترقی کے بعد اسپیشل سیکرٹری کابنیہ ڈویژن-سہیل راجپوت کو گریڈ 22 میں ترقی دے کراسپیشل سیکرٹری کامرس مقرر کردیا گیا

وزیراعظم عمران خان نے گریڈ 21 سے 22 میں افسران کی ترقیوں کی منظوری دے دی ہے، افسران کی ترقیوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ جس کے تحت پولیس گروپ کے ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء کو گریڈ 22 میں ترقی دے دی گئی۔ چیف سیکرٹری آزاد کشمیرشہزاد خان بنگش کو گریڈ 22 میں ترقی دے دی گئی ہے۔ کمشنر فیصل آباد عشرت علی اسپیشل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، کامران علی افضل ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ ترقی حاصل کرکے سیکرٹری خزانہ تعینات کردیے گئے۔
اسی طرح کاظم نیاز کو گریڈ 22 میں ترقی دے کر چیف سیکرٹری کے پی کے مقرر کردیا گیا۔ سہیل راجپوت کو گریڈ 22 میں ترقی دے کراسپیشل سیکرٹری کامرس مقرر کردیا گیا۔ اسی طرح ارشد محمود کی گریڈ 22 میں ترقی دے کر اسپیشل سیکرٹری آئی پی سی، شیرعالم محسود کی گریڈ22 میں ترقی دے کر اسپیشل سیکرٹری داخلہ، شہزاد خان بنگش کی گریڈ 22 میں ترقی کے بعد چیف سیکرٹری آزاد کشمیر مقرر کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم کی منظوری کے بعد ندیم ارشد کیانی کی گریڈ 22 میں ترقی کے بعد اسپیشل سیکرٹری پٹرولیم ، واجد ضیاء کی گریڈ 22 میں ترقی دے کر ڈی جی ایف آئی اے، جبکہ مجیب الرحمان خان کی گریڈ 22 میں ترقی دے کر آئی جی گلگت بلتستان مقرر کردیا گیا ہے۔ اسی طرح آصف حیدر شاہ گریڈ 22 میں ترقی کے بعد اسپیشل سیکرٹری کابنیہ ڈویژن، محسن مشتاق اسپیشل سیکرٹری مواصلات عشرت علی کی گریڈ 22 میں ترقی پاکر اسپیشل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، کامران علی افضل کو گریڈ 22 میں ترقی لے کر اسپیشل سیکرٹری خزانہ مقررکردیا گیا ہے۔ خرم آغا کو گریڈ 22 میں ترقی دے کر چیف سیکرٹری گلگت بلتستان مقرر کردیا گیا ہے۔