قائداعظم ٹرافی کا پہلا میچ جیتنے پر فواد عالم خوش

قائداعظم ٹرافی کا پہلا میچ جیتنے پر سندھ ٹیم کے بیٹسمین فواد عالم نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر فواد عالم نے میچ جیتنے کے بعد ٹیم کے ہمراہ سیلفی لی اور پیغام میں اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ آج کی جیت پر بہت فخر ہے۔
فواد عالم نے مزید لکھا کہ وہ میچ میں زبردست کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں سمیت پوری ٹیم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں سندھ نے دلچسپ مقابلے کے بعد سینٹرل پنجاب کو 6 وکٹ سے شکست دی تھی۔

سینٹرل پنجاب کی قیادت اظہر علی جبکہ سندھ ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کر رہے ہیں