70 روز بعد کورونا مثبت آنے کی شرح میں اضافہ، عوام کو احتیاط کرنا ہوگی

وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر
اپنے پیغام میں کہا 70روز بعد کورونا مثبت آنے کی سطح گزشتہ روز 3 فیصد سے زیادہ رہی ، این سی اوسی نے سماجی سرگرمیوں پر پابندیاں سخت کی ہیں، وبا کو پھیلنے سے روکنےکیلئے عوام کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا
گذشتہ روز سربراہ این سی او سی اسدعمر نے اےآروائی نیوزسےخصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عوام سے اپیل ہے ماسک پہننے کو زندگی کا لازمی حصہ بنائیں۔

اسدعمر کا کہنا تھا کہ ملک میں مارکیٹس،دکانیں،شاپنگ مالز اور شادی ہالز رات10بجےبندکرنےکافیصلہ کیاہے جبکہ تفریح گاہیں جہاں عوام کا رش ہوتا ہے 6 بجے بند کیے جائیں گے۔

انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ کوروناوباکاپھیلاؤ بڑھ رہا ہے، ایس او پیز کا خیال رکھیں۔

خیال رہے حکومت کی جانب سے ملک بھر میں ماسک سے متعلق پابندی کا اطلاق آج سے ہوگا ، جس کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ، عوامی اجتماع ، مارکیٹوں ،بس اڈوں اور ریلوے اسٹیشنوں پر سب کو ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

Courtesy ary news