سندھ بینک منی لانڈرنگ کیس،نیب کو 17نومبر تک ضمنی ریفرنس دائر کرنیکا حکم

احتساب عدالت اسلام آباد اعظم خان کی عدالت نے منی لانڈرنگ سے سندھ بنک کو25ارب روپے کا نقصان پہنچانے کے ریفرنس پر سماعت کی۔ نیب نے عدالت سے سندھ بنک منی لانڈرنگ کیس میں ضمنی ریفرنس دائر کرنے کی مہلت مانگ لی۔ احتساب عدالت نے نیب کو 17 نومبر تک سندھ بنک کیس میں ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا اس موقع پر


سابق صدر سندھ بنک بلال شیخ نیب پراسیکیوٹر عثمان مرزا عدالت میں پیش ہوئے