)وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈ سیدناصر حسین شاہ کی ہدایات پر واٹربورڈ کے 16گریڈ تک کے ملازمین کو سالانہ لیوانکیشمنٹ کی ادائیگی


کراچی ( )وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈ سیدناصر حسین شاہ کی ہدایات پر واٹربورڈ کے 16گریڈ تک کے ملازمین کو سالانہ لیوانکیشمنٹ کی ادائیگی کردی گئی ہے، واٹربورڈ ملازمین کی جشن عید میلاد النبی ﷺ کی خوشیاں دوبالا ہوگئیں،مختلف شعبہ جات میں مٹھائی تقسیم کی گئی،ملازمین نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی،ادارے کی اجتماعی سوداکار یونین سمیت دیگر ٹریڈ یونینز کا لیوانکیشمنٹ کی ادائیگی پر وزیربلدیات ناصر حسین شاہ اور ایم ڈی واٹربورڈاسداللہ خان سے اظہار تشکر کیا ہے،تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان نے وزیربلدیات کی ہدایات پر واٹربورڈ کے فنانس ڈپارٹمنٹ احکامات دیئے تھے کہ 12ربیع الاول سے قبل واٹربورڈ کے 16گریڈ تک کے ملازمین کو سالانہ لیو انکیشمنٹ کی ادائیگی ممکن بنائی جائے،ان احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے واٹربورڈ کے 16گریڈ تک کے ملازمین کو سالانہ لیوانکیشمنٹ کی رقم ادا کردی گئی ہے، لیوانکیشمنٹ کی ادائیگی کی خوشی پر واٹربورڈ کے مختلف شعبہ جات میں ملازمین نے مٹھائی تقسیم کی اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی،واٹربورڈ کی اجتماعی سوداکار یونین متحدہ اورکرز فرنٹ کے چیئرمین محمد نعیم، صدر محمد شفیع، پیپلز لیبر یونین کے جزل سیکریٹری محسن رضا، جزل ایمپلائز یونین کے صدر خالد خان،آبکار ورکرز یونین کے چیئرمین سید رشید احمد، لیبر فرنٹ کے جزل سیکریٹری عبدالقیوم،وطن پرست یونین کے ایوب بلوچ،خرم ڈیموکریٹک لیبر فرنٹ کے شفقت شیرازی،سہیل میمن اور دیگر نے لیوانکیشمنٹ کے اجرا ء پر وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈ سید ناصر حسین شاہ اور ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان کا شکریہ ادا کیا ہے،اپنے پیغامات میں مزدور رہنماؤں نے کہا کہ جشن میلاد النبی ﷺ سے قبل ملازمین کو

لیوانکیشمنٹ کی ادائیگی سے ملازمین واٹربورڈ کی خوشیاں دوبالا ہوگئی ہیں، انہوں نے کہا کہ ایم ڈی واٹربورڈ نے ملازمین سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کردیاہے،توقع ہے کہ وہ آئندہ بھی واٹربورڈ ملازمین کو قواعد کے مطابق حاصل تمام سہولیات اور حقوق کی فراہمی یقینی بنائیں گے،انہوں نے کہا کہ ہم اس موقع پریقین دلاتے ہیں کہ شہر یوں کو فراہمی ونکاسی آب کی سہولیات کی فراہمی کیلئے پہلے زیادہ محنت کریں گے اور فرائض کی بجاآوری تندہی سے کی جائے گی۔
کراچی ( ) واٹربورڈ کے ہائیڈرنٹس اینڈ ٹینکرز سیل نے ایم ڈی واٹربورڈ کی ہدایات پر لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پانے میں مصروف فائر ٹینڈرز کو بروقت پانی فراہم کرکے آگ پر جلد از جلد قابو پانا ممکن بنایا، بدھ کو لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی فیکٹری میں آتشزدگی کی اطلاع پر ایم ڈی واٹربورڈ نے واٹربورڈ کے ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کردی تھی، ہائیڈرنٹس اینڈ ٹینکرز سیل کی جانب سے بلاکسی تاخیر فائربریگیڈ کی درخواست پر 35ہزار گیلن پانی ٹینکروں کے ذریعے فراہم کیا گیا یہ سلسلہ آگ پر مکمل قابو پائے جانے اور کولنگ کا عمل مکمل ہونے تک جاری رہا،واضح رہے کہ واٹربورڈ نے منگل کو بھی شہر کے دومقامات پر لگنے والی آگ پر قابو پانے کیلئے فائربریگیڈ کی درخواست پر آتشزدگی کے مقام پر ہی بلامعاوضہ55ہزار گیلن پانی فراہم کرکے آگ پر جلد از جلد قابو پانا ممکن بنایا تھا۔
ہینڈ آؤٹ نمبر20-10/kwsb/pro/28/12