کاروباری حریف ایک دوسرے کے خلاف متحرک ۔LU بسکٹ بنانے والی کمپنی کو وضاحت دینی پڑی ۔پاکستانی کمپنیوں کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے ؟

کاروباری حریف ایک دوسرے کے خلاف متحرک ۔LU بسکٹ بنانے والی کمپنی کو وضاحت دینی پڑی ۔پاکستانی کمپنیوں کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے ؟
فرانس میں ہونے والے واقعات کے بعد مسلمان ممالک میں خاص طور پر فرانس کی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم کا سلسلہ زور پکڑ رہا ہے اور دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی اس حوالے سے آواز اٹھائی جا رہی ہے اور شعور بیدار کر کے مہم چلانے پر زور دیا جا رہا ہے ۔لیکن یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ بعض کاروباری حریف اس اہم اور نازک موقع پر عوام اور صارفین کو گمراہ کر رہے ہیں اور کاروباری حریف کمپنیوں کے کاروبار کو تباہ کرنے کے لئے منفی پروپیگنڈا اور نہایت شرمناک اور گھٹیا ہتھکنڈے استعمال کرنے پر اتر آئے ہیں ۔بعض عناصر کی طرف سے ایسی مہم شروع کی گئی ہے جس کے نتیجے میں لوگ کنفیوژن کا شکار ہوکر پاکستانی مصنوعات اور پاکستانی کمپنیوں کو بھی فرانسیسی کمپنیوں اور پروڈکٹس کے ساتھ جوڑ رہے ہیں اور ان کے خلاف بھی مہم چلا رہے ہیں یہ سراسر دھوکا ہے زیادتی ہے اور لوگوں کو جان بوجھ کر گمراہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے پاکستان میں مشہور کاروباری کمپنی LU بسکٹس بنانے والوں کو باقاعدہ اشتہار دے کر اور خبروں کے ذریعہ یہ واضح کرنا پڑا کہ ان کے خلاف منفی پروپیگنڈا ہورہا ہے اور دراصل ان کی کمپنی پاکستان میں پاکستانیوں کے لیے تیار کردہ بسکٹس فراہم کرتی ہے یہ بسکٹ کانٹینینٹل بسکٹس لمیٹڈ پاکستانی کمپنی ہے جو پاکستانیوں کے زیر انتظام ہیں اور اس میں شیر رکھنے والوں کی اکثریت پاکستانیوں کی ہے ۔

صارفین کو گمراہ کرنے والوں کے خلاف یقینی طور پر کاروائی ہونی چاہیے پاکستانی کمپنیاں اور کاروباری ادارے موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں اور پریشان ہیں کہ ان کے خلاف منفی مہم کون چلا رہا ہے اور اس کے پیچھے کیا مقاصد ہیں اور ان کے خلاف کون اور کب کیسے ایکشن لے گا